چنڈی گڑھ،5نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہریانہ میں ڈبوالی کے ساونت کھیڑا گاؤں میں آج دھند کے درمیان ایک وین اور ایک ٹرک کی آمنے سامنے سے ٹکر ہو جانے سے وین سوار 6 مزدوروں کی موت ہو گئی اور 13دیگر زخمی ہو گئے۔ڈبوالی کے پولیس سب انسپکٹر سچ پال نے کہا کہ جومزدورسرسا ضلع میں کپاس کٹائی کے لئے آئے تھے وہ وین میں سفر کر رہے تھے،علاقے میں دھند کی وجہ سے نمائش کافی کم تھی اوردونوں گاڑیوں سرسا ڈبوالی سڑک پر آمنے سامنے سے ٹکرا گئے،ایک بس جو پیچھے تھی وہ بھی گاڑی سے بھڑ گئی۔پال نے کہاکہ پانچ افراد موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک کی ڈبوالی میں ہسپتال لے جاتے وقت موت ہوئی۔حادثے میں چارافرادشدید زخمی ہوئے ہیں۔